اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ہم وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فرمان نبوی ؐپر عمل کرتے ہوئے ہمیں وبا سے متاثرہ علاقے سے نہیں نکالا، چین میں پاکستانی طلبہ نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ بیجنگ میں پاکستانی طلباء کے ساتھ ملاقات کی۔پاکستانی طلباء نے صدر پاکستان، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی کو بیجنگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ

انہوں نے بہترین انداز میں ہمارا خیال رکھا اور ہم حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کے بھی بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فرمان نبوی ؐپر عمل کرتے ہوئے ہمیں وبا سے متاثرہ علاقے سے نہیں نکالا،اب چین نے اس وبا پر قابو پا لیا ہے ہمیں اپنی پاکستانی قوم کو ان حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہو گا تاکہ وہ احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس وبا کا شکار ہونے سے بچ سکیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، طلبا کو مبارکباد دی کہ وہ ماشاء اللہ سب صحت مند ہیں – صدر پاکستان نے کہا کہ چینی حکومت بھی پاکستان کے فیصلے کو سراہتی ہے کیونکہ اس وبا کا علاج دریافت نہیں ہوا صرف احتیاط ہی اس سے بچنے کا واحد راستہ ہے-انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کو بروئے کار لا کر پاکستانی عوام میں اس وبا سے بچنے کیلئے آگاہی مہم شروع کریں طلباء نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مکمل معاونت اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے وزیر خارجہ کی ہدایت پر لمحہ بہ لمحہ ہماری مدد کی اور اس مشکل گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیاوزیر خارجہ نے بھی طلباء سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کی آگاہی کیلئے ویڈیوز بنا کر شئر کریں تاکہ آپ کے تجربات سے پاکستانی عوام مستفید ہو سکیں – انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو اب اس کرونا چیلنج کا سامنا ہے اور ایک موت بھی واقع ہو چکی ہے آپ کیونکہ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں آپ کی رہنمائی بہت معاون ثابت ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب چین میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹی تو پاکستانی طلباء نے وہان اسٹوڈنٹ گروپ بنایا اور اس کے ذریعے طلباء اپنے خدشات اور صورتحال کا اظہار کرتے تھے جس سے ہمیں صورتحال کی نزاکت کا ادراک رہتا تھا آج اگر آپ اس ساری صورتحال سے مطمئن ہیں تو میری گذارش ہو گی کہ آپ اسی سوشل میڈیا گروپ کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پاکستانی قوم کی رہنمائی کریں انہیں حوصلہ دیں اور اس وبا سے بچنے کے لیے ان کی رہنمائی کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم واپس پاکستان جا کر آپ کا پیغام پوری قیادت کو دیں گے انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے دو افسران جنید اور سلمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے اس کڑے وقت میں پاکستانی طلباء کی مدد کی۔صدر پاکستان نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلباء غازی ہیں کیونکہ وہ اس وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے طلباء سے کہا کہ اس وقت آپ کے پیغام کی تاثیر کسی بھی وفاقی وزیر کے پیغام سے زیادہ ہے لہذا آپ لوگ پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…