کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں 2 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 15 مریض تفتان سے سکھر پہنچے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نئے کیسز کے بعد تفتان سے سکھر پہنچنے والے 134 افراد میں
کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کراچی کے 37 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک مریض کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے آج مزید 52 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب سے آج 24 کیس، تفتان سے سکھر آنے والے زائرین میں مزید 15، کراچی میں 7 اور بلوچستان میں چھ نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 236 ہوگئی ہے۔