کراچی(این این آئی)کرونا وائرس سے متعلق تمام تر تفصیلات اور متاثرہ افراد سے آگاہی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے نئی ویب سائٹ لائونچ کی گئی ہے۔حکومت سندھ نے کرونا وائرس ویب سائٹ پر کرونا وائرس متاثرین سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے
محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ پر کووڈ19 کے نام ویب پیج بنایا گیا ہے، جس پر صوبے میں کرونا وائرس مشتبہ مریضوں اور ان میں سے پوزیٹو اور نیگیٹو آنے ٹیسٹس سے متعلق اعداد و شمار دیئے جائیں گے۔عوام سندھ میں کرونا وائرس سے مثاثرین کے بارے میں مکمل اعداد و شمار ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔