لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان اسمبلی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سمیع اللہ خاںکا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے ملاقات کی انکو سیکرٹری جنرل پنجاب اویس لغاری نے شوکاز نوٹسسز دئیے ہیں۔انھیں جواب جمع کرانے کیلئے 7 دن کا ٹائم دیا گیا ہے ،7 روز گزرنے کے بعد
ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔جن لیگی ارکان کو شوکاز نوٹسسز دئیے ان کے جوابات کا جائزہ ڈسپلنری کمیٹی لے گی۔اگر کسی رکن نے شوکاز کا جواب نہ دیا تو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی ارکان کے جوابات کی روشنی میں اپنی سفارشات قیادت کو دے گی۔ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قیادت کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈسپلنری کمیٹی جلد از جلد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کرے۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایسا جواب دیا جائے کہ کوئی آئندہ ایسا نہ کرے۔اگر کہیں آنا جانا ہے تو پارٹی قیادت کو اعتماد لیکر اپنے حلقے کے مسائل طے کرسکتا ہے۔یہ قطعی برداشت نہیں کہ پارٹی لیڈر شپ سے پوچھیں بغیر مخالف سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار کریں۔