کراچی(این این آئی)جنگ شاہی پھاٹک کے قریب مال گاڑی ٹریک سے اترگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق جنگ شاہی پھاٹک کے قریب مال گاڑی ٹریک سے اترگئی،مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی۔حادثے کے نتیجے میں ٹریک بندہوگیا،
جس کی وجہ سے جنگ شاہی کے گائوں والوں کا آنے جانے کے راستے بند ہوگیا۔مال گاڑی پٹری سے اترنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر ٹرین کو ہٹانے کا کوئی بندوبست نہیں کیاتھا، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید دشواری کا سامناکرناپڑا۔