اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رسول اللہ ؐ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتادیا، معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست کو اکثر حضور ؐ کی زیارت ہوتی ہے اور اب اس دوست نے بتایا ہے کہ حضرت محمدؐ نے اس کے خواب میں آکر فرمایا ہے کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص،
تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا ہے کہ مساجد میں صفوں کی بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے تو بہتر ہے اور اگر ماہرین کہیں کہ مصافحہ نہ کیا جائے تو اس پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ مصافحہ کرنا فرض یا واجب نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کا خطہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی بھی پڑھنی چاہیے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اس بات کو آگے تک پہنچنا چاہیے۔