کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر وزیٹرز کے آنے پر پابندی عائد کر دی گئی

16  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلا کو روکنے کیلئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی عائدکردی جبکہ تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلا کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر وزٹرز کے آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سی اے ے کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹ اور اطراف ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے، مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے آنے والے ایک افراد کو اجازت ہو گی، ڈرائیور پارکنگ ایریا میں ہی رہے گا۔سول ایوی ایشن کے مطابق مسافر اپنا سامان خود لیکر ایئرپورٹ میں داخل ہوں گے، اقدامات مسافروں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے ہیں،انٹری پوائنٹ پر مسافروں کے ٹکٹ چیک کرکے داخلے کی اجازت ہوگی۔سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹ سیکیوریٹی فورس کو بھی احکامات جاری کئے ہیں کہ ایئر پورٹ کے انٹری پوائنٹ پر ہی اے ایس ایف ڈرائیور یا ایک سے زائد وزیٹر کو داخل ہونے سے روکے۔سی اے اے کی جانب سے ایئر پورٹ پر داخل ہونے والے مسافروں اور عملہ کی مکمل اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر رش ختم کرانے کیلئے ہدایات جاری کیں ہیں، جس میں کہا گیا ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کرے اور لوگوں کو ہوائی اڈوں کے بیرونی احاطے پر روکا جائے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوعلاقائی،بین الاقوامی آمد لانج میں داخلے کی اجازت نہیں، رش سے بچنے کیلئے انتظامیہ ہوائی اڈوں کے احاطے سے بینچ فوری ہٹادے۔ترجمان نے کہا کہ ڈرائیوروں کو صرف پارکنگ ایریا تک ہی محدود رکھا جانا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو ہوائی اڈوں میں بلا ضرورت داخلے سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…