اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس خوفناک حد تک پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ ایران سے ہزاروں لوگوں کو بغیر چیکنگ کے بلوچستان میں داخل کروایا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ایک بڑی شخصیت کے ایڈوائزر نے ہزاروں بندے
چیکنگ کے بغیر ایران سے پاکستان میں داخل کرائے ہیں، ایران سے پاکستان آنے والے ان افراد میں سینکڑوں کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پوری دنیا سے ہزاروں لوگ جو ایران آئے تھے ان کو بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی چیکنگ بھی نہیں کی گئی۔