منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک بحران کے دو ہی مشن چور ڈاکو کا شور مچائو اور مال بنائو، ن لیگ کی تحریک انصاف پر شدید تنقید

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک بحران کے دو ہی مشن چور ڈاکو کا شور مچائو اور مال بنائو ہیں۔شریف برادران کے منصوبوں پر تختیاں لگانا تحریک بحران کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

وفاق اور پنجاب حکومت اٹھارہ ماہ میں ایک بھی منہ دیکھائی کیلئے منصوبہ شروع یامکمل نہیں کرسکیں۔شہبازشریف نے پنجاب میں پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال بناکر دنیا میں مثال قائم کی۔بزدار صاحب نے پی کے ایل آئی میں کرونا سینٹر قائم کردیا ہے۔پی کے ایل آئی کے ایک وارڈ کو کرونا سینٹر کا نام دے دیا گیا ہے۔پی کے ایل آئی کے متعلق ماضی میں جو بیانات دیے گئے وہ حکومتی جماعت کاشرمناک پہلو ہے۔عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا شہبازشریف نے تما م تر مخالفت کے باوجود پی کے ایل آئی جیسا جدید منصوبہ مکمل کیا۔کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا۔پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد اس گھنوئونے کھیل میں پیش پیش رہی ہیں۔آج عثمان بزدار اور یاسمین راشد پی کے ایل آئی میںہفتے میں ایک چکرلازمی لگاتے ہیں۔عمران خان سیف سٹی اور عثمان بزدار پی کے ایل آئی میں جاکر فوٹو سیشن کراتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…