کراچی(نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے پیش نظرکراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غلام نبی میمن کا ڈی آئی جیز سمیت اعلی پولیس افسران کے ہمراہ اہم اجلاس ہوا جس میں شادی ہالز، تقریبات
اور عارضی بازاروں پر کورونا کے پیش نظر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ ہوا۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر بھی تعینات کیا جائے گا اور گارڈن ہیڈکوارٹر اسپتال میں بھی آئیسولیشن وارڈ قیام کیا جائے گا۔