پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کو بہاول پور لانے کی تیاریاں،زبردستی پورا ہسپتال خالی کرا لیا گیا، 350 مریضوں کی پریشانی میں اضافہ

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور (آن لائن) کرونا وائرس کے متا ثرہ افراد کو بہاول پور لانے کی تیاریاں،حکومت نے سول ہسپتال کو رات ڈیڑھ بجے زبردستی خالی کروا لیا ،داخل مریضوں کے لواحقین سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج ۔حاملہ خواتین کو زبردستی گائنی وارڈ سے وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق سول اسپتال جھانگی والا روڈ کو ایران سے واپس آنے والے 1900 زائرین کے لئے قرنطینہ سنٹر / آئسولیشن سنٹر بنا دیا گیا ہے ،ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے اسپتال سے ساڑھے 3 سو مریضوں کو اسپتال سے زبردستی ڈسچارج کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت حکومت پنجاب کے اس غیر دانشمندانہ / آمرانہ فیصلے کے خلاف اسپتال کے مریضوں، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس اور دیگر عملے کا احتجاج -صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر افتخار بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے نہ صرف اسٹیٹ آف دی آرٹس بنایا گیا پورا اسپتال تباہ ہو جائے گا بلکہ پورے شہر میں کررونا وائرس کے چانسز بڑھ جائیں گے – انہوں نے مذید کہا کہ کررونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے لئے آئسولیشن قرنطینہ ُ سنٹر بنانے کے لئے شہر کے باہر کھلے میدان میں کیمپس لگائے جائیں بہاولپور کے تمام ڈاکٹرز ان کیمپس میں ڈیوٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔ڈاکٹر افتخار بھٹی نے کہا کہ شہر کے اچھے اسپتال کو اورپوری شہر کو کررونا وائرس کے رسک میں نہ دھکیلا جائے حکومت کو چاہیے کہ زائرین کی سکریننگ بلوچستان میں ہی کرے،اگر زائرین کو یہاں لایا گیا تو یہ وبا پورے شہر میں پھیلبے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…