لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہورنے جیو جنگ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان کو خلاف ضابطہ54 کنال اراضی آلاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر ان کو سوال نامہ بھجوا نے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عدم پیشی کی صورت میں دیگر آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا۔میاں نواز شریف کی عدم پیشی کی صورت میں سوالنامہ
بھی نواز شریف کو بھجوایا جا سکتا ہے جبکہ (ن) لیگ کے زرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے بھی اپنے دیگر آپشنز پر مشاورت شروع کر دی،نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک ہیں ان کی جانب سے وکلا یا کسی نمائندے کو پیش کرنے کے قانونی پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قوی امکان ہے کہ نواز شریف خود پیش نہیں ہونگے بلکہ ان کا نمائندہ ہی پیش ہوگا۔نیب نے نوازشریف کو,20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔