کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھرمیں یہ تعداد 136 ہوگئی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے 76 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 136 ہوگئی ہے۔مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں
کورونا کیسزکے مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی 15 افرا د میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ 19 افراد ایک ہفتہ قبل تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تھے جن میں سے 15 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔