اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصراور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے۔نورالحق قادری نے کہا کہ مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیں جبکہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔