اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کی اختیاطی تدابیر کے حوالے سے ابتدائی اقدامات میں طلبہ اور ٹیوٹرز کے نام اپنی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ طلبہ اپنے داخلہ فارم اور دیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں یا آن لائن اپلائی کریں۔ طلبہ ٗ ٹیوٹرز و دیگر افراد کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ 5۔اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لائیں ٗ طلبہ کو اس دوران جو بھی مسئلہ پیش آئے وہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن نمبر 051-111 112 468پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے اور ایچ ای سی کی ہدایات پر ملک بھر میں تمام پروگرامز کے امتحانات اور ورکشاپس بھی5۔اپریل تک ملتوی کئے ہیں۔