جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کورونا سے متاثرہ شخص کی بیوی قرنطینہ سے فرار

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی بیوی قرنطینہ سے بھاگ گئی جسے حکام نے دوبارہ پکڑ کے ٹیسٹ کیے تو وہ بھی کورونا کا شکار نکلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں گوگل کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس دوران انکشاف ہوا کہ اس کی گذشتہ ماہ ہی شادی ہوئی ہے اور دونوں میاں بیوی حال ہی میں یونان،

فرانس اور اٹلی میں ہنی مون سے واپس آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 25 سالہ خاتون کو شوہر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رکھاگیا تھا لیکن وہ اس کے اگلے ہی دن بھاگ کر اپنے میکے آگرہ چلی گئی۔حکام کے مطابق خاتون بذریعہ جہاز نئی دہلی پہنچی جس کے بعد وہ ٹرین میں سفر کرکے آگرہ پہنچی۔محکمہ صحت کے حکام خاتون کو تلاش کرتے ہوئے اس کے میکے پہنچے تو اس کے والد نے اپنی بیٹی کی گھر میں موجودگی سے انکار کردیا، بعد ازاں مقامی مجسٹریٹ کی مدد سے خاتون اور اس کے گھر کے دیگر 8 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ٹیسٹ رپورٹس کے نتائج کے مطابق خاتون میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون کورونا وائرس سے انتہائی متاثر ہے۔خاتون کے والد اوربہن کوقرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ دیگر اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون کے سفر کے دوران دیگر افراد کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔‎



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…