ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالرکی اجارہ داری ختم!پاکستان ،چین ،روس نےمقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ، چین ،روس کا ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق چین ،روس اور پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے 8رکن ممالک نے ڈالر اور پاؤنڈ کی بجائے مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔18

مارچ کو ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس حوالے سے روڈ میپ طے کر کے دستخط کیے جائیں گے۔روس نے بطور چیئرمین ایس سی او تمام رکن ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ان تجاویز کا ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے قومی کرنسیوں کی میوچل سیٹلمنٹ کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔رکن ممالک کے درمیان قومی کرسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے طے پانے والے روڈ میپ پر تمام رکن ممالک دستخط کریں گےذرائع کے مطابق وزرائے خزانہ کی کانفرنس کے ایجنڈے کی روشنی میں پاکستان کی وزارت خزانہ نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔اگر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری ڈالر اور پاؤنڈ کی بجائے قومی کرنسیوں میں شروع ہو جاتی ہے اور یہ ایک اہم پیش رفت ہو گی۔اسی سے رکن ممالک کی قومی کرنسیاں بھی مضبوط ہوں گی اور باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان نیشنل کرنسیوں میں براہ راست تجارت کا طریقہ کار بھی واضع کیا جائے گا۔اسی طرح سرمایہ کاری تعاون ، ٹریڈ فنانسنگ اور ڈویلپمنٹ کے لیے معاونت بھی مقامی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔،روس نے 18مارچ کو ماسکو میں طلب کیے گئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…