راولپنڈ ی(این این آئی) کورونا وائرس کے خطرہ کے باعث راولپنڈی کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات سے ہوسٹل خالی کروانے شروع کردئیے۔راولپنڈی کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طالبات کو اتوار کی صبح بتایا گیا کہ شام تک ہاسٹل خالی کردیں،دوسرے شہروں سے آئی طالبات اور ان کے
رشتہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،انتہائی کم وقت کا نوٹس دینے کے باعث طالبات کی بڑی تعداد پریشانی کا شکار ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رینجرز نے بھی ملک بھر میں بھرتیوں کے سلسلے کو روک دیا ہے اور اِس کے علاوہ پی آئی اے نے اپنی کئی پروازیں بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کردی ہیں۔