لاہور(این این آئی) کوروانا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے دربار حضرت مادھو لال حسین کے مرکزے دروازے کو تالے لگا دئیے جس کی وجہ سے زائرین کو حاضری کے بغیر واپس لوٹنا پڑا، محکمہ اوقاف نے 28مارچ سے شروع ہونے والی میلہ چراغاں کی تین روزہ تقریبات بھی منسوخ کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے محکمہ اوقاف کو اعتماد میں لئے بغیر ہی ہفتہ کی رات دربار حضرت مادھو لال حسین
کے مرکزی دروازے کو تالے لگا دئیے جس کی وجہ سے اتوار کی صبح حاضری کیلئے آنے والے زائرین مایوس واپس لوٹ گئے۔ محکمہ اوقاف نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر 28مارچ سے شروع ہونے والی حضرت مادھو لال حسین کے سالانہ عرس کی مناسبت سے میلہ چراغاں کی تین روز تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں۔ میلہ چراغاں کے آخری روز لاہور میں مقامی تعطیل ہوتی ہے۔