لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار روز قبل دبئی سے لاہور آنے والے مسافر نے شبہ ہونے پر ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو آئسولیش میں منتقل کردیا گیا ہے متاثرہ شخص کے گھر والوں اور ملازمین کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں،
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ رپورٹ آنے پر سرکاری طو رپر اس کی تصدیق کریں گے۔ گزشتہ روز ترجمان پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے کیس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اب تک 90 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں لیکن کسی میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔