اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس سے بچاو کیلئے پارلیمنٹ ہاوس میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ، ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کی مکمل اندرونی اور بیرونی فیومیگیشن کی ہدایت کی گئی ،سی ڈی اے کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا ، ہدایت نامہ قومی اسمبلی کے جوائنٹ سیکرٹری انتظامی امور کی جانب سے
جاری کیا گیا ۔سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہائوس کے واش رومز، راہداریاں ، سیڑھیاں اور پارکنگ ایریا مکمل طور پر جراثیم کش ادویات سے دھونے کی ہدایت کی گئی ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق واش رومز میں سینٹائزر، صابن اور ٹشو پیپر مہیا کرنے اور صفائی اور فیومیگیشن کے تمام انتطامات 15 مارچ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔