اسلام آباد (این این آئی)کورونا ٹیسٹ پر فوکل پرسن این آئی ایچ ڈاکٹر ممتاز نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ ملک کے بڑے شہروں میں ہوسکیں گے۔ اپنے بیان میں فوکل پرسن این آئی ایچ ڈاکٹر ممتاز نے کہاکہ قرنطینہ کی سہولیات تفتان سرحد پر دی گئی ہیں،قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ میں فرق ہے۔ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ
کورونا وائرس کے متاثرہ مریض کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ،نزلہ ،زکام اور کھانسی والوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ڈاکٹر ممتاز نے کہاکہ کورونا وائرس کا مریض تشخیصی ٹیسٹ کے بعد متاثرہ قرار دیا جاتاہے،مریض کی عیادت کرنے کے لیے ماسک ضرور پہن کرجانا چاہیے،ہاتھ دھونے کی بات کو ہر گز نظر انداز نہیں کرناچاہیے۔