سرگودھا(این این آئی) کرونا وائرس پر جاری حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ میرج ہالز کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیاجس میں چند تعلیمی اداروں کے بعد درجنوں میرج ہالز کو سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عوام کو کرونا وائرس سے بچانے اور پھیلائو کے ممکنہ اقدامات پر کنٹرول کے لئے حکومتی احکامات پر سرگودھا ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی مانٹرننگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے اچانک
چھاپے مار کر کئی تعلیمی ادارے اور درجنوں شادی ہالز سیل کر دیئے اور دیگر کو وارننگ دے دی۔ضلع سرگودھامیں تقریبات کا سلسلہ جاری رکھنے والے میرج ہالز کو چیک کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اور حکومت کی طرف سے پابندی کے واضع احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب شادی ہالز کے خلاف تقریبات کے انعقاد کو روک دیا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔