آزاد کشمیر(آن لائن )آزاد کشمیر کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں عالمی خطرہ قرار دئیے جانیوالے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
ہیلتھ ایمرجنسی آزاد کشمیر میں آج سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھے جائیں گے ۔اجلاس کے بعد ترجمان آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ہرضلع میں قرنطینہ سینٹر اور آزاد کشمیر میں داخلے کے 11 انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کو بہتر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔