پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب صوبے کا دارالحکومت کون سا شہر بنے گا؟ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا‎

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے واضح کیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے دارالحکومت کا فیصلہ اس کی منتخب اسمبلی کریگی، وزیر اعظم نے کہہ دیا ہے ،تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں اور کسی پر کوئی رائے مسلط نہ کی جائے، ملتان کی ترقی بہاولپور کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے،اسی طرح بہاولپور کی ترقی ملتان،رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان کی ترقی کے بغیرممکن نہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا فیصلہ ہوچکا ہے،صوبے کا قیام تحریک ا نصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دارالحکومت کہاں ہوگا اس بارے میں ابہام پیدا کیاگیا،ایسی خبریں درست نہیں ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے طویل مشاورت کے بعد صوبے کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔ انہوںنے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں اور کسی پر کوئی رائے مسلط نہ کی جائے۔یہ فیصلہ اس لیے کیاگیا تاکہ صوبے کے قیام کی جانب پیش رفت ہو سکے۔‎مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ ہواتھا کہ ابتدائی طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ ملتان میں اور ایڈیشنل آئی جی سائوتھ بہاولپور میں کام کرے گا،ان دو افسروں کی تعیناتی کے بعد انہیں کہا جائے گا کہ وہ سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے اقدامات کریں،اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ یکم جولائی سے سیکرٹریٹ کام شروع کردے۔حکومت چاہتی ہے کہ یکم جولائی سے یہ سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور میں کام شروع کریں تاکہ اس بجٹ میں اس خطے کے لیے رقم بھی مختص کی جائے،اس کے بعد اگلا مرحلہ صوبے کے قیام کے حوالے سے قانون سازی کا ہے ،ہم نے آگے بڑھنے کافیصلہ کیا تاکہ صوبے کے قیام کی راہ ہموارہوسکے۔صوبے کا دارالحکومت کہاں ہوگا یہ فیصلہ منتخب اسمبلی پورے خطے کی مشاورت کے ساتھ کرے گی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ملتان کی ترقی بہاولپور کی

ترقی کے ساتھ منسلک ہے،اسی طرح بہاولپور کی ترقی ملتان،رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان کی ترقی کے بغیرممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کل پھر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اس معاملے پر بات کی ہے اور ان سے بات کرنے کے بعد میں آج آپ سے مخاطب ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ماضی میں بھی صوبے کے قیام کے لیے کوششیں کی گئیں لیکن جب بھی بات آگے بڑھی تو اختلافات کو ہوا دے دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام اس خطے کی عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ مستقبل میں جنوبی پنجاب کے لیے مختص رقوم یہیں خرچ ہوںگی۔انہوںنے کہاکہ1970ء سے 2019ء تک جو بھی حکومتیں رہیں ان کے اعداد وشمار دیکھ لیں ہر دور میں جنوبی پنجاب کواس کاپورا حق نہیں ملا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ سب سے زیادہ غربت بھی اسی خطے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو کر اس سمت میں پیش قدمی کریں تاکہ اس خواب کو عملی تعبیر دی جاسکے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…