پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرانے کا حکم

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ  کا اسپرے کرانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے کورونا وائرس سے متعلق ہدایت جاری کی ہیں جس میں کہا گیا کہ جیلوں میں تعینات تمام اسٹاف بائیومیٹرک سسٹم کے بجائے رجسٹر پر حاضری لگائیں۔نصرت منگھن کے مطابق

تمام جیلوں میں کئی قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقات پرپابندی نہیں لگا رہے کیونکہ قیدیوں کی ملاقات شیشے کے ذریعے کروائی جاتی ہے جس سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔نصرت منگھن نے جیلوں میں تمام قیدیوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے کی بھی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی معافی کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے جن میں سے 16 کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…