لاہور( این این آئی)گردن سے سزائے موت دینے کے اقدام کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ کل پیر کے روز درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میںوفاقی حکومت، پنجاب حکومت ، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین سزائے موت کی اجازت تو دیتا
لیکن تکلیف کے ساتھ سزائے موت نہیں ہونی چاہیے ۔گردن سے سزائے موت اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔ درخواست کے ذریعے 368 سی آر پی سی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔سزائے موت دینے کے اور بھی مختلف طریقے ہیں ۔استدعا ہے کہ عدالت جیل حکام کو گردن سے سزائے موت دینے سے روکے اورآسان طریقے سے سزائے موت دینے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا جائے ۔