ضمانت قبل ازگرفتاری کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ، سپریم کورٹ کا جاری کردہ بڑا فیصلہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

14  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی تشریح پر مبنی بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ،بے گناہ انسانوں کی تذلیل روکنے کیلئے یہ ایک خصوصی رعایت تھی جو ہر ملزم کو نہیں مل سکتی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جسٹس قاضی امین نے یہ فیصلہ سیکرٹری یونین کونسل جمشید ٹاؤن کراچی غلام فاروق چنا کی درخواست ضمانت پر جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بے گناہوں کو گرفتاری سے بچانے کیلئے عدالتی فیصلے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی خصوصی گنجائش پیدا کی گئی تھی جس کا مقصد بے گناہ انسانوں کی تذلیل روکنا تھا، تاہم یہ ایک خصوصی رعایت ہے جو ہر ملزم کو نہیں مل سکتی۔سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ملزم کو گرفتاری سے بچانے کے نتائج دور رس ہو سکتے ہیں اور عدم گرفتاری سے شواہد ضائع بھی ہو سکتے ہیں، لہذا اگر بادی النظر میں شواہد موجود ہوں تو ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ غلام فاروق چنا ضمانت قبل ازگرفتاری کی رعایت کے مستحق نہیں۔عدالت عظمی نے ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کرتے ہوئے نمٹا دی ہے،یاد رہے کہ غلام فاروق چنا پر خاتون کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کا الزام تھا جس کے ذریعے خاتون کی قیمتی اراضی ہتھیا نے کا الزام تھا جبکہ اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…