ٓٓٓٓٓٓاسلام آباد(آن لائن)کرونا وائرس کے آتے ہی ملک بھر سے فیس ماسک سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،معاون خصوصی صحت پر ماسک کی سمگلنگ کے الزام پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرقان ابراہیم کی جانب سے وزیر اعظم شکایات سیل کو دائر درخواست میں یہ شکایت کی گئی تھی وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
نے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے بیس ملین فیس ماسک بیرون ملک سمگل کیے ہیںجس پرایف آئی اے نے ینگ فارماسسٹ کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے،ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اس ضمن ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے ایکشن لیتے ہوئے پندرہ یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔