جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی سلامتی کمیٹی نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،وزیردفاع، معاون خصوصی برائے صحت،آرمی چیف، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی پرغور کیا گیا اور معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے اجلاس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز، جامعات، ووکیشنل سینٹرز اور مدارس پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق 27 مارچ کو مشاورت کی جائے گی اور آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا پاکستان میں بھی پھیلتی جارہی ہے اور اس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی متاثر ہو رہا ہے جہاں جمعہ کو ایک اور نئے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 52 سالہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے، تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 22 ہے جس میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…