لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب میں بڑا ڈینٹ پڑ گیا ، پندرہ سے زائد باغی ممبران صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے رابطے کیے گئےہیں ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا ن لیگ کی ٹاپ لیڈر شپ سے بیزار ایم پی اے ایز میں بعض نے منظر عام پر رہتے ہوئے پنجاب حکومت کو حمایت کا یقین دلایا جبکہ خاموش حمایت کرنے کا بھی کہا ہے ۔
پنجاب حکومت ان کے فنڈز کے مسائل اور دیگر معاملات تیز تر بنیادوں پر حل کرے گی ، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے باغی ممبران میں سے زیادہ تر باغی گروپ کے روح رواں نشاڈاہا کے ذریعے رابطے کر رہے ہیں ان میں وہ ایم پی ایز شامل ہیں جو منظر عام پر رہتے ہوئے اپنی قیادت کیخلاف علم بغاوت بلند کر رہے ہیں ،ن لیگ کے کسی باغی ایم پی اے کا نام اس کی مرضی کے بغیر منظر عام پر نہیں لایا جائے گا ۔