بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روزہ خطرناک بیماریوں سے بچاتاہے،ماہرین

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ماہرین کے مطابق اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ جسم کو دی جانے والی کیلریز کی نصف مقدار استعمال کی جائیں تو کینسر، ذیابیطس اور امراضِ قلب کے خطرے میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
روزہ رکھنے سے دل، امراضِ قلب اور کینسر کے علاوہ کئی چھوٹے بڑے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کم ازکم چھ گھنٹے تک صرف پانی پراکتفا کرنے سے بھی صحت پرغیرمعمولی اثرات مرتب ہوتے ہیں بشرطیکہ اس پر ایک ماہ میں کءبار پابندی سے عمل کیا جائے۔ دوسری جانب بین الاقوامی ماہرین روزے کے درج ذیل فوائد بیان کرتے ہیں۔
وزن اور چکنائی میں کمی :
کئی اداکار اور کھلاڑی ہفتے میں ایک دو مرتبہ فاقہ کرتے ہیں یا پھر صرف پانی پر گزارہ کرتے ہیں جس سے وزن گھٹانے اور جسم میں چکنائی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
انسولین کی حساسیت میں بہتری :
فاقہ کرنےسے جسم میں انسولین کی حساسیت بہترہوتی ہے۔ اس کے علاوہ نظام ہاضمہ میں بہت بہتری پیدا ہوتی ہے اور بدن میں استحالہ ( میٹابولزم) کا عمل بھی بہترہوتا ہے۔
روزے سے عمر میں اضافہ :
مختلف تہذیب اور معاشروں کا مطالعہ کیا گیا ہے جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم کھانے سے ایک تو بڑھاپے کا عمل سست ہوتا ہے اور دوسرا فاقہ کشی کرنے والے افراد طویل عمر پاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی کبھی کبھار کم کھانے سے نظام ہاضمہ پرزور نہیں پڑتا اور خلیات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل سست ہوتا ہے۔
روزہ اور دماغی صلاحیت میں بہتری :
ماہرین کا کہنا ہے کہ فاقے سے دماغی افعال میں بہت بہتری پیدا ہوتی ہے۔ روزہ رکھنے سے دماغ میں بی ڈی این ایف نامی ایک پروٹین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ اس سے دماغ میں نئے خلیات پیدا ہوتے ہیں اور دماغ کے لیے مفید کیمکلز کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پارکنسن اور الزائیمر جیسے امراض کا راستہ بھی رک جاتا ہے۔
فاقے سے کینسر اور ذیابیطس میں کمی :
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ اگر ایک ماہ میں پانچ دفعہ فاقے کی کیفیت سے گزرا جائے یا خوراک میں موجود کیلریز کی مقدار آدھی کردی جائے تو اس سے کینسر، ذیابیطس اور دیگر موذی امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین نے رضاکاروں کو 3 ماہ تک اس پروگرام پرعمل کرانے کے بعد ان کا جائزہ لیا تو ان میں امراض قلب، کینسراورعمررسیدگی کے اثرات کم دیکھے گئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ نظام ہاضمہ کو ا?رام دینے سے بدن میں کئی اہم تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جو کئی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…