بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر ظفرمرزا پر دو کروڑ ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام، دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا پر دو کروڑ ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام لگا دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) غضنفر علی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی جس میں الزام لگایا گیا کہ ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک اسمگل کرائے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور چند روپوں والا ماسک سینکڑوں روپے میں فروخت کیا جارہاہے دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ماسک کی اسمگلنگ پرردعمل میں کہا کہ ماسک اسمگلنگ میں ملوث عوام دشمن مافیا حکومت میں ہے اور گرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2 کروڑ ماسک اسمگل کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…