اسلام آباد (این این آئی)بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس کے مطابق 8 لاکھ 20 ہزار 165 افراد کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ وزیر انچارج تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بتایاکہ ایک بار بیرون ملک سفر کرنے والے 1 لاکھ 53 ہزار 302 مستفید افراد کو لسٹ سے نکالا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مستفید افراد کی شریک حیات کی
بیرون ملک سفر کے باعث 1 لاکھ 95 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک بار سے زائد بیرون ملک سفر کرنے پر آ لاکھ 75 ہزار سے زائد مستفید افراد کو لسٹ سے نکالا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے یا بیوی کے نام پر گاڑی رکھنے والے 44 ہزار سے زائد افراد کو امداد بند کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مستفید افراد کو پی ٹی سی ایل بل 1 ہزار سے زائد آنے کے باعث نکالا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1246 افراد کو ایگزیکٹو سنٹر پر پاسپورٹ بنوانے کے باعث لسٹ سے خارج کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ایگزیکٹو فیس کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانے والے 36 ہزار 970 افراد کو پروگرام سے بلاک کیا ہے۔ وزیر انچارج نے کہاکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فہرست سے نکالا گیا ہے۔