لاہور ( این این آئی )سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ امیر لوگ شادیوں جتنے اخراجات کرتے ہیں اس سے کئی غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی شادی ہو سکتی ہے ،حکومت غریب گھرانوں کو ریلیف دینے کے لئے جہیز کے خلاف سخت قانون لائے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جسے اللہ نے دیا ہے اسے خرچ کرنا چاہیے لیکن بعض شادی کی تقریبات میں جو اخراجات کئے جاتے ہیں
وہ صرف نمود و نمائش ہوتے ہیں اور لاکھوں روپے اجاڑ دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت شخصیات کو اپنی تنظیمیں بنانی چاہئیں اور اپنے اپنے علاقوں میں غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے انتظامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر جہیز اور نمود و نمائش کے خلاف مہم شروع کرنی چاہیے اور اس کے نتائج بھی نکلیں گے۔