جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا پاکستانی عوام سے بڑی اپیل کر دی گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام نماز کے دوران خصوصی دعائیں کریں ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔

چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ جمعہ کا بابرکت دن ہے سب کو رب کائنات کے سامنے سربسجود ہو کر دعا مانگی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عوام سے اپیل کی کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔چیئر مین سینٹ نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں،انہوں نے اپیل کی کہ سربسجود ہوکر دعا کریں اور استغفار پڑھیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…