3 لیگی رہنما گورنر پنجاب سے ملنے پہنچ گئے، عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا، لیگی رہنمائوں کو بھی بڑی یقین دہانی کرا دی گئی

12  مارچ‬‮  2020

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے جو بھی اپوزیشن سے آئے گا اس کو خوش آمدید کہیں گے،ہم سیاسی اور ذاتی نہیں ملکی وقومی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز نشاط ڈاہا ،فیصل نیازی اور اظہر عباس چانڈیو نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرو ر سے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات جس میں (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی اپنی پارٹی سے ناراض اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے (ن) لیگی اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی کامیاب عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج اپوزیشن کے لوگ بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور انکے مسائل کے حل کیلئے آپ سے بھر پور تعاون کیا جائیگا اور اپوزیشن کے جو بھی اراکین آئیں گے ہم انکو ساتھ لیکر چلیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب ملکر ملک کو مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے عوامی مسائل کو جڑوں سے ختم کر یں گے۔ اس موقعہ پر ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا کہ ہم صرف تین ایم پی ایز ہی نہیں (ن) لیگ کے بہت سے اراکین اسمبلی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں اور ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…