بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیکرٹری توانائی کے عدم تعاون اور بیورو کریسی کے تعاون نہ کرنے پر ارکان پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان نے بھی اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نے کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی کو درپیش عوامی مسائل کے فوری حل پر مشاورت کی گئی جبکہ وزراء اور اراکین نے شکوے شکایات بھی کیں۔

ارکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سیکرٹری توانائی کے عدم تعاون کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ارکان اسمبلی کی بات نہیں سن رہے اور بیوروکریسی تعاون نہیں کر رہی جبکہ بلوچستان حکومت بھی بات سننے کو تیار نہیں۔وزیراعظم نے ارکان کی شکایات کو فوری حل کرنے اور صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان نے کہا کہ فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، حلقوں کے ترقیاتی مسائل کا بھی علم ہے جنہیں جلد اسے حل کیا جائے گا۔اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی اور بلوچستان سے منسلک سرحد بند کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پہلے سے الرٹ تھے، صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بڑا چیلنج توانائی کا شعبہ ہے جس میں خسارے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے تاہم ماضی کے معاہدے ریلیف اقدامات میں رکاوٹ ہیں، مہنگی بجلی بنا کر سستی بیچ رہے ہیں ایسے میں خسارہ کیسے پورا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات سے بھارت کا تشخص بڑی بری طرح پامال ہو چکا ہے، آج پاکستان اوپر جارہا ہے اور بھارت پیچھے جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…