پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کا خطرہ،ترک صدرکا یورپی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران فاصلہ اجلاس میں موجود کسی لیڈر سے مصافحہ نہ کیا،جانتے ہیں سلام کا جواب کس طرح دیا؟

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن خود کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے بہت زیادہ احتیاط برتے ہیں۔ اگرچہ ترکی اب تک کرونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے کہ تاہم صدر طیب ایردآن نے گذشتہ ہفتے برسلز میں یورپی رہ نمائوں سے ملاقات کے دوران ان سے فاصلہ برقرار رکھا۔ انہوں نے اجلاس میں موجود کسی لیڈر سے مصافحہ نہیں کیا بلکہ کچھ فاصلے سے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر

ان کے سلام کا جواب دیا۔میڈیارپورٹص کے مطابق ترک صدر کی یورپی لیڈروں سے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ایردوآن اپنے ہمراہ ایک فوٹو گرافرکو رکھتے ہیں جو تھرمل کیمرے کی مدد سے پتا چلا سکتا ہے کہ صدر کے قریب موجود افراد میں سے کسی کو بخار تو نہیں۔برسلز اجلاس میں بھی فوٹو گرافر نے تھرمل کیمرے صحافیوں اور سیاستدانوں کا معائنہ کیا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ترکی میں پہلے کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایردوآن نے کرونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ 66 سالہ صدر ایردوآن نے رواں ہفتے ممتاز شخصیات سے مصافحہ کرنے سیگریز اور برسلز میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور انقرہ میں نئے سفیروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انہوں نے اپنے سینے پرہاتھ رکھ انہیں علیک سلیک کیا۔بعد ازاں ایردوآن نے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ممبران کو بتایا کہ ترکی اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات سے کوئی وائرس زیادہ طاقت ور نہیں۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…