پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

تازہ وضو ،5وقت نماز ، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں! کرونا وائرس کے خاتمے کیلئےآج ملک بھر میں یوم دعا

datetime 12  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیےیوم دعا منایا جائے گا۔ خطبات جمعہ میں علماء و مشائخ ، آئمہ و خطبا اس وبائی مرض سے بچائو کی تدابیر کے بارے میں بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔ کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت ہی نہیں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی ۔ کرونا وائرس دنیا بھر کے معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے،

چین ، ایران اور اٹلی ایسے کئی ممالک میں اس وائرس نے تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیںاب پاکستان میں بھی چند کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کو وسیع البنیاد حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا عبدالکریم ندیم ، مولانا محمد رفیق جامی ، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانازبیر عابد ، مولانا اسید الرحمٰن سعید ، مولانا اشفاق پتافی، مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابوبکر صابری و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ قائدین نے کہا ہے کہ کرونا وبائی مرض ہے اور وبائی امراض سے نجات کے لیے شریعت اسلامیہ نے جو رہنمااصول بتائے ہیں ہمیں ان پر چل کر اس وبا سے نجات حاصل کرنے کی جدو جہد کرنی ہوگی۔ ملک بھر کے علماء و مشائخ ، آئمہ و خطبا ء سے اپیل کی جاتی ہے کہ آج جمعۃ المبارک کے خطبات میں عوام الناس کو کرونا ایسے وبائی مرض کے اثرات سے ناصرف آگاہ کریں بلکہ اس خطرناک وائرس سے بچائو کے لیے جو تدابیر عالمی و قومی ادارہ صحت اور مستند ماہرین طب کی جانب سے بتائی جارہی ہیں، ان کے بارے میں بھی آگہی دیں۔ عوام الناس کو یہ بھی بتایا جائے کہ صفائی نصف ایمان ہے، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ہی ایسے وبائی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ تمام مسلمان پانچ وقت نماز کی پابندی کریں ،نماز کی ادائیگی کے لیے تازہ وضو کریں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…