بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا ،جانتے ہیں امامت کس معروف ہستی نے کروائی ؟

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں عسکری ٹین میں ادا کی گئی۔

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے شہید پائلٹ کی نمازجنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول قیادت نے شرکت کی۔بعدازاں شہید پائلٹ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں بھی ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت دیگر فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی نعمان اکرم کو بلند درجات عطاء فرمائے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…