اسلام آباد (این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارشات پیش کی ہیں کہ جنسی زیادتی روکنے کے لیے خصوصی عدالتیں اور خصوصی پولیس اسٹیشن اس حوالے سے قائم کئے جائیں،ایف آر آئی کے اندراج میں تاخیر رہی ہیں ،لوکل سطح پر خصوصی سیل بھی قائم کئے جائیں،زینب الرٹ بل خوش آئند، البتہ ہمیں اس بل پر تحفظات ہیں، زینب الرٹ بل کے نام اور بچے کی تعریف پر کونسل کو اعتراض ہے۔
عورت مارچ پر اسلامی نظریاتی کونسل نے غور کیا معاملے پر ایک علمی و فکری نشست کا اہتمام کیا جائے گا ،کونسل شہید مقدس اوراق کو بذریعہ کیمیکل تحلیل کرنے کو درست قرار دیتی ہے، آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جانا ضروری ہے ،جنسی ہراسگی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات جاننے کے لئے جنرل پرویزمشرف کی تعلیمی اخلاقی نفسیاتی اطلاقات پر تفصیلی غور کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے۔ منگل کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل نے دو روزہ اجلاس میں غور کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کی ہے کہ جنسی زیادتی روکنے کے لیے خصوصی عدالتیں اور خصوصی پولیس اسٹیشن اس حوالے سے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ لوکل سطح پر خصوصی سیل بھی قائم کئے جائیں کیونکہ ایف آر آئی کے اندراج میں تاخیر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہوئے ہراسگی کے واقعات پر بھی اسلامی نظریاتی کونسل نے غور کیا ۔انہوں نے کہاکہ زینب الرٹ بل خوش آئند، البتہ ہمیں اس بل پر تحفظات ہیں، زینب الرٹ بل کے نام اور بچے کی تعریف پر کونسل کو اعتراض ہے۔
انہوں نے کہاکہ عورت مارچ پر اسلامی نظریاتی کونسل نے غور کیا معاملے پر ایک علمی و فکری نشست کا اہتمام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کونسل شہید مقدس اوراق کو بذریعہ کیمیکل تحلیل کرنے کو درست قرار دیتی ہے، آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اگر تجویز کریں کہ عمرہ و زیارات سے گریز کریں تو سفر کو محدود کیا جانا چاہیے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ جہاں وبائی امراض ہوں اس متاثرہ علاقے کے افراد دیگر شہروں میں آنے جانے سے گریز کیا جائے ۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل تبدیل کرنے کی سفارش کردی ۔انہوں نے کہاکہ نیب الرٹ بل میں بچے کی عمر اٹھارہ سال کرنے پر کونسل تحفظات کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کونسل سمجھتی ہے کہ اٹھارہ سال عمر مقرر کرنے سے کچھ قصاص و حدود کی سزا تعزیر میں بدل جائے گی۔ ۔انہوں نے کہاکہ بل کی دفعہ 364اے میں ترمیم کی ضرورت نہیں،اس میں سزائے موت برقرار رکھنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں ،بچوں کے لئے خصوصی رپورٹنگ سیلز قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر سزائے موت برقرار رکھا جانا اچھی بات ہے۔