بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوچھے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت کرونا وائرس کو بلوچستان میں پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،تہلکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن )سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے کرونا وائرس کے پھیلنے حکومت کی ناقص کارکردگی اور مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت کرونا وائرس کو بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

اور ملک کے کونے کونے سے اس وائرس کے شکار مریضوں کو میاں غنڈی کے قریب کیمپوں میں جمع کرکے شیخ زائد ہسپتال میں علاج ومعالجہ کرانے کا بنیادی مقصد بلوچستان کو اس وباء کو زبرستی لانا ہے حکومتی بے حسی اور ناقص پالیسیاں شروع ہی دن سے یہاں کے عوام پر عیاں ہیں اور انہوں نے اس وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے کبھی بھی سنجیدگی اور عملی اقدام اٹھانے کیلئے کوشیش نہیں کی کیونکہ حکمرانوں کی پالیسیاں اور دلچسپیاں اور صرف اور صرف اقتدار مراعات اور مفادات حاصل کرنے تک محدود ہیں انھیں بلوچستان کے غریب عوام کی فلاح وبہبود ترقی خوشحالی صحت روزگار جان سلامتی اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ کیونکہ انھیں اس مقصد کیلئے اقتدار سونپ دی گئی تاکہ وہ بلوچستان کے عوام کے اجتماعی فلاح و بہبود سے متعلق کوئی بات نہ کریں اور ناروا پالیسیوں کے سامنے مجرمانہ خاموشی اختیار کریں ۔بلوچستان کے حکمران اور مقتدر قوتیں اپنے مفادات کے حصول کیلئے ہمیشہ بلوچستان کو ایک تجربہ گاہ کی حیثیت سے استعمال کرکے بلوچستانی عوام کو تباہ و بربادی پسماندگی جہالت غربت مذہبی انتہاء پسندی فرقہ واریت نام نہاد دہشت گردی نسل پرستی اغواء برائے تاوان منشیات کی سرعام خرید و فروخت روڈ کے حادثوں میں ہزاروں کی تعداد میں اموات اور دیگر سنگین مسائل سے دوچار کرکے بلوچستان کے وسائل قدرتی دولت کو مال غنیمت سمجھ کر نہایت ہی بے دردی سے لوٹنے اور اپنے توسیعی پسندانہ پالیسیوں میں مصروف عمل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان پسماندگی غربت جہالت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے دنیا کی متاثر خطوں میں پہلے نمبر پر آچکا ہے اور قدرتی دولت ساحل وسائل امیر ترین خطہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام دربدرکی ٹھوکریں نان شبینہ کے محتاج بدترین استحصال کا شکارہیں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ملک کے کونے کونے میں کرونا وائرس مریضوں کو ڈھونڈ کر لاوارث بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور سریاب میں منتقل کرکے حکمران اپنے عمل سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ

ترقی اور خوشحالی کے منصوبے پنجاب سندھ خیبر میں شروع کرتے ہیں اور جب کوئی آفت آتا ہے تو اسے بلوچستان میں دھکیل کر یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ یہ خطہ بیماریوں اور دیگر بدبختیوںاور تجرہ گاہ حکمرانوں کے ہدف اور نظر کا شکار ہے۔ زائرین کا تعلق سندھ پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں سے ہیں اور انھیں وہاں لے جانے کے بجائے سریاب میاں غنڈی اور شیخ زائد ہسپتال میں انسولین وارڈ بنواکر اس وبائی امراض کو پھیلانا مقتدر قوتوں کی جانب سے بلوچستانی غریب عوام کیلئے ایک ایسا تحفہ ہے

جو وہ وقتاًفوقتاً بلوچستانی عوام کو دیتے چلے آرہے ہیں آئی ایم ایف ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پچاس ارب ڈالر مختص کرنے سے ہمارے حکمران اس سے فائدہ اٹھا کر کوئٹہ سریاب بلوچستان کو کرونا وائرس کی مقتل گاہ بنواکر قیمتی انسانوں کی جانب سے گنائونی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اس ناروا انسانیت بچائو مہم کیلئے یہاں کے تمام سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ترقی پسند روشن خیال طلباء تنظیمیں ٹریڈ یونینز اور دیگر باشعور عوام خواب غفلت سے اٹھ کھڑے ہوکر اپنے صوبے کے غریب بلوچ پشتون ہزارہ آباد کار ہندو عیسائی اور دیگر غریب لاچار مظلوم انسانوں کے جانوں کو بچانے اور حکومتی سازشوں کے خلاف متحد اور منظم ہوکر

بلا رنگ و نسل مذہب فرقہ زبان سیاست علاقوں سے بالاتر ہوکر اس خطرناک وائرس سے اپنے صوبے کے عوام کو بچانے میں اپنے انسانی قومی وطنی فرائض اور ذمہ داریوں کوپورا کرکے اپنے صوبے اور عوام سے سچی وابستگی کا عملی ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ بی این پی صوبے کی ایک ذمہ دار قوم وطن دوست جماعت کے حوالے سے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سب سے بڑی پارلیمانی سیاسی تنظیمی ذمہ دار جماعت کی حیثیت سے اس حکومتی بے حسی ظالمانہ روا رکھے گئے روش پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے ۔اور نہ اپنے غریب لاچار مظلوم مجبور عوام کو تکالیف دکھ پریشانیوں کے سامنے تن و تنہا نہیں چھوڑینگے کیونکہ ہماری جماعت کو سب سے پہلے صوبے کے عوام کی جان کی سلامتی حقوق کی تحفظ عزیز ہیں اور اس مقصد کے اصول کیلئے سیاسی جمہوری پارلیمانی حوالے سے ہر جگہ پر آواز بلند کرینگے اور عوام کی طرف سے دی گئی اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس پہنچائینگے اور نہ عوام کو مایوس کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…