جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج پرعملدرآمدجاری

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 2015 پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور عوام کو رمضان ریلیف پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 1.3 ارب روپے کی سبسڈی کے نتیجے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ بازار کی نسبت 80 روپے سستا، یوٹیلٹی گھی فی کلو 20 روپے سے 60 روپے تک، دال چنا فی کلو 10 سے 15 روپے، سفید چنے فی کلو15 روپے، بیسن فی کلو 14 روپے، کجھور فی کلو 50 روپے، چائے 950 گرام پیک 56 روپے، باسمتی چاول فی کلو 16 روپے، ٹوٹا چاول فی کلو 17 روپے، سیلا چاول فی کلو16 روپے سے 41 روپے، دال مونگ دال مسور دال ماش پر 10روپے سے 15 روپے، ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر 15 روپے تک سستا جبکہ مصالحہ جات اور مشروبات بھی طے شدہ نرخوں کے مطابق سستے داموں فروخت کیے جار رہے ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران عوام کی سہولت کے لیے ہزار سے زائد اشیا پر 5 فیصد تا 10 فیصد خصوصی رعایت دی جا رہی ہے جس کی فہرستیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کے لیے اسٹورزپر آویزاںکر دی گئی ہیں، رمضان پیکیج کے حوالے سے ویئر ہاﺅس انچارجز کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں تاکہ وہ تمام اشیائے ضروریہ کی اسٹورز پر بر وقت سپلائی یقینی بنائیں، وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شفافیت کے لیے ویجیلنس کے نظام کو مزید موثر کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ آفس میں رمضان پیکیج کو مانیٹر کرنے کے لیے آپریشن روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ رمضان پیکیج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔
یوٹیلٹی کارپوریشن لاہور کے ریجنل دفتر کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج میں اشیائے خوردنوش سستے داموں عوام تک پہنچائی جائیں گی اوروہ اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ عوام کو کسی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی پیکیج کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر یکم رمضان المبارک سے ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…