بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوج اور عوام کا اہم کردار ، آج ہمارا سبز ہلالی پرچم امن کی نشانی بن چکا ہے، چوہدری شجاعت حسین کی کھری باتیں

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے آمنہ الفت اور نعیم طاہر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری سلیم بریار نے اپنے دورہ امریکہ اور لندن کی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں جو بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملک کی اہم خدمت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس کی سب سے بڑی مثال ہے، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے دلچسپی لے رہی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اور عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو محفوظ ملک بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے، آج ہمارا سبز ہلالی پرچم امن کی نشانی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان قائم کرنے میں پاک فوج، اداروں اور عوام نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، آج کا پاکستان پہلے سے بہت محفوظ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…