پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مسلمان رشوت اور سود کے لین دین سے باز آ جائیں ،پاکستانیوں سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماعلامہ قاری قاضی محمدادریس قادری نے کہاہے کہ مسلمان رشوت اور سود کے لین دین سے بازآجائیں اور اپنی عاقبت کی فکر کریں، ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذامسلمان سوچ سمجھ کر کاروبارکریں۔

یہ باتیں انہوں نے گلشن اقبال میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پراپنے خطاب میں قاری ادریس قاضی نے کہاکہ ملک میں عصبیت ولسانیت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے ملک وقوم کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے آلہء کار ہیں،کراچی میںچوری ڈکیتی اور چھیناجھپٹی کی وارداتیں حکومتی اداروں کی نااہلی ہے حقیقت یہ ہے کہ حکمران امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے پاکستان اپنے قائدعلامہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر کی قیادت میں ملک میں مصطفیٰ کریم ؐ کے نظام کی جدوجہد کررہی ہے اور ان شاء اللہ اس میں ضرورکامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے اب تک ملک میں نفاذنظام مصطفیٰؐ کے حوالے سے جے یوپی کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں ،جبکہ دیگر جماعتوں کا کردار اب کھل کر سامنے آچکاہے۔انہوں نے کہاکہ رسول پاک ؐ سے محبت اور ایمان کاتقاضہ ہے دشمنان اسلام جان لیں کہ مسلمان اپنے نبیؐ کی حرمت وناموس پر جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…