اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا اپریل2.93فیصد اضافہ

datetime 21  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک )بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں رواں سال کے ابتدائی 10ماہ جولائی سے اپریل تک2.93فیصد کا سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا جبکہ اپریل میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال5.01فیصد رہی تاہم مارچ 2015 کے مقابلے میں اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81فیصد کم رہی۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10ماہ (جولائی سے اپریل 2015)تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں0.54فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 7.72 فیصد بڑھی، فارماسیوٹیکلز کی پیداوار میں 7.50 فیصد، کیمیکل 7.62 فیصد، آٹو موبائل19.81 فیصد، آئرن واسٹیل35.97 فیصد، کھاد2.27 فیصد، الیکٹرونکس 6.73 فیصد، لیدر پروڈکٹس کی پیداوار میں 7.19 فیصد اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں 2.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تاہم اشیائے خوراک ومشروبات کی پیداوار میں 1.59فیصد، پیپر و بورڈ 5.88 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس 12.66 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 76.95 فیصد کمی ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014 کے مقابلے میں اپریل 2015 میں اشیائے خوراک ومشروبات، پیپر و بورڈ، انجینئرنگ پروڈکٹس، لکڑی کی مصنوعات، الیکٹرونکس، لیدر پروڈکٹس اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کے علاوہ باقی تمام شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…