اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سند ھ کی وفاق سے خام تیل پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی درخواست

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی درخواست کردی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے وزارت خزانہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں فنانس بل2015 میں خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ لیٹر میں کہا گیاکہ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 161(I)(b)کے تحت وفاقی خزانہ ڈویژن کو مسلسل درخواستیں کررہی ہے کہ خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے۔
جس کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی خزانہ ڈویژن کو متعلقہ شقوں میں ترامیم کے مسودے بھی تیار کرکے فراہم کیے ہیں مگر وفاق کی جانب سے خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جارہی اور اب بھی فنانس بل2015 میں خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ سے متعلق کوئی شق متعارف نہیں کرائی گئی۔
سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیاکہ خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہونے والا ریونیو براہ راست منتقلیوں کے ذمرے میں آتا ہے اور وفاق کی جانب سے خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ نہ کرنے سے سندھ حکومت کو ریونیو کی مد میں نقصان ہورہا ہے اور خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ نہ کر کے ایک صوبہ اپنے جائز قانونی لیوی(ٹیکس)ے ریونیو سے محروم ہورہا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے وفاق سے درخواست کی گئی ہے کہ خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…