جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ،شہبازتتلا کو کیسے اور کہاں لے جا کر قتل کیا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مقامی عدالت نے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کے قتل کے الزم میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کو انتہائی سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے موقف کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے ملزم ایس ایس مفخر عدیل کو پانچ روزہ

جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم نے 7فروری کو شہباز تتلا کو کلمہ چوک سے اپنی سرکاری جیپ میں اغواء کیا اور اس کے بعد ماڈل ٹائون میںکرائے پر لی گئی رہائشگاہ پر لے جا کر قتل کیا ۔ اس بعد لاش کو تیزاب میں تحلیل کر کے اسے ضائع کیا گیا ۔ملزم کی جانب سے شہباز تتلا کو اپنی سرکاری جیب میں اغواء کر کے لے جانے کے سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…