بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنا ہی دی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسید پر ماضی میں کوئی حکمت عملی تیار نہیں کیا گئی جس کی وجہ سے عوام کو ہمیشہ اضافی بوجھ اٹھانا پڑا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تاریخی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں کمی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کمی کرنے کا حکم جاری دیدیا ہے ۔ قبل ازیں اجلاس کو وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مختلف وزارتوں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنشن وصول کرنے والے افراد کی سہولت کاری کے لئے کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ہرسال پروف آف لوونگ کے ضمن میں نادرا کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن قابل عمل ہو گی۔اس کے علاوہ بیوائوں کو دوبارہ شادی کا سرٹیفیکیٹ سال میں ایک دفعہ جمع کرانا ہو گا جبکہ 60 سال سے زائد عمر کی بیوائوں پر اس شرط کا اطلاق ختم کر دیا گیا ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی بلوں کے اجرا کے حوالہ سے طریقہ کار کو مزید منظم کیا جائے گا تاکہ جہاں یہ بل مختلف تاریخوں پروصول ہونے کی بجائے ایک مقررہ میعاد میں موصول ہوسکیں اور ان کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے تاکہ مقرر شدہ بینکوں کے علاوہ دیگر طریقوں جیساکہ ایزی پیسہ کی سہولت وغیرہ سے بھی ان کی ادائیگی ممکن ہو۔اس کے علاوہ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی اقساط میں ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کیا جائے۔ کابینہ نے ہسپتالوں میں موجود جنیرک ادویات کیدستیابی اور ڈاکٹروں کی

جانب سے برینڈڈ ادویات تجویز کرنے کے معاملے پر بھی غور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ضمن میں طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ ہسپتالوں میں ضروری تمام جنیرک ادویات موجود ہوں اور جنیرک ادویات کی عدم موجودگی میں ہی برینڈڈ ادویات تجویز کی جائیں۔میٹابولک عارضہ میں مبتلا بچوں کے لئے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر ایسےمستحق خاندانوں کو جن کے بچے میٹابولک عارضے میں مبتلا ہیں ان کی بیت المال سے معاونت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ میٹا بولک عارضہ سے متعلقہ ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…